کرونا کے باوجود 4732  ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا: فرخ حبیب

Jul 02, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  وزیر مملکت اطلاعات و نشریات پرخ حبیب نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کرونا کے باوجود 4732  ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع کیا گیا۔ نیٹ ٹیکس ہدف 4691  ارب روپے سے 41  ارب روپے زائد ہے۔ گزشتہ سال کے ریونیو 3997  ارب سے 18 فیصد زائد ہے۔ ریکارڈ 251  ارب  کے ریفنڈ گزشتہ سال کے 135  ارب  کے مقابلے میں 85  فیصد زائد ہیں۔

مزیدخبریں