ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 222  روپے 28 پیسے مہنگا

لاہور (وقائع نگار) مہنگائی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 222 روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت جو جون کے لیے 1667 روپے 29 پیسے تھی اب 1889 روپے 57 پیسے کر دی گئی ہے جب کہ نئی قیمتیں فوری نافذالعمل ہوگئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 18روپے 83 پیسے بڑھ گئی۔ جس کے بعد  فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 160 رو پے 13 پیسے ہو گئی۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ ماہ چوتھی بار اضافہ کیا گیا۔ موسم گرما کے دوران پہلی بار ایل پی جی کی قیمت میں اتنا خطیر اضافہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...