اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے فہرست بھارتی کمیشن اسلام آباد کے حوالے کی جس کے مطابق پاکستان میں کل 609 بھارتی قیدی موجود ہیں۔ قیدیوں میں51 سویلین اور558 فشرمین شامل ہیں۔ بھارت کی جانب سے فہرست پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے حوالے کی گئی جس کے مطابق بھارت میں345 پاکستانی قید ہیں۔ پاکستانی قیدیوں میں 271سویلین اور74 فشرمین شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ
Jul 02, 2021