اسامہ ستی  قتل کیس: پولیس اہلکار  مدثر مختار کی ضمانت پر رہائی کا حکم 

 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار پولیس اہلکار مدثر مختار کو ضمانت پر فوری  رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ دوران سماعت وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 2 لاکھ روپے مالیت ضمانتی مچلکوں کے عوض حکم جاری کیا۔ یاد رہے کہ جنوری میں اسامہ ستی نامی طالبعلم پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن