لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔ ہسپتال عملے نے مولانا کو پھولوں کے گلدستے کے ساتھ الوداع کیا۔ مولانا محمد امجد اور اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان گذشتہ ایک ہفتہ سے بیمار تھے اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں نے طبیعت تسلی بخش قرار دے دی۔ مولانا فضل الرحمان 4 جولائی کو سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔