ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی پی اے سی کوبی آئی ایس پی اور احساس پروگرام پربریفنگ

اسلام آ باد ( نا مہ نگار ) وزیر اعظم کی معاون خصو صی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کو  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کمیٹی کوا حساس پروگرام کے تحت ادائیگی کے جدید ڈیجیٹل نظام اور ڈیٹا اینالیٹکس کے نظام کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔بدھ کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ساتویں ذیلی کمیٹی کا 36واں اجلاس ریاض فتیانہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کمیٹی  کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام اور ان کے عملدرآمد میں شفافیت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کمیٹی ممبران کو احساس پروگرام  کے  تحت ادائیگی کے جدید ڈیجیٹل نظام اور ڈیٹا اینالیٹکس کے نظام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ کمیٹی ممبران کو احساس سروے کنٹرول روم میں ملک گیر احساس سروے، اس کی مخصوص ڈیجیٹل نوعیت اور طریقہ کار کے ساتھ ساتھ سروے کو شفاف بنانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی ممبران نے احساس پروگرام میں ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر مشتمل نظام اور احساس کی گورننس اوردیانت داری کی پالیسی کی تعریف کی۔دیگر شرکاء  میں سینیٹر طلہٰ محمود اور ممبر قومی اسمبلی، سردار نصراللہ خان دریشک شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن