اکبر ایوب ، ہما اعجاز کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بورڈ میں دوبارہ تعیناتی 

Jul 02, 2021

اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) وفاقی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بورڈ میں اکبر ایوب خان اور ہما اعجاز زمان کو بطور نجی ارکان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت منصوبہ بندی کی سمری کی منظوری دی۔ اکبر ایوب خان اور ہما اعجاز زمان کو پہلے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ میں تین سال کیلئے بطور نجی ارکان تعینات کیا تھا تاہم دونوں شخصیات کی   تعیناتی آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کے باعث کالعدم ہوگئی تھی جس کے باعث اب دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں