آزاد کشمیرالیکشن، علی امین گنڈا پور کے چارروزہ دورہ کشمیر کا شیڈول جاری

Jul 02, 2021

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود اور وزیرامورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے چارروزہ دورہ کشمیر کا شیڈیول جاری کردیا گیا مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے دورہ کشمیر اور انتخابی مہم میں شمولیت کی تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی عامر محمود کیانی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ میر پور کیلئے روانہ ہوا بروز جمعہ 2 جولائی کو عامر محمود کیانی اور علی امین گنڈا پور چڑھوئی، کھڑی شریف میں بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے وہ 3 جولائی کا دن چکسواری اور ڈڈیال میں گزاریں گے 4 جولائی کو سہنسہ اور کوٹلی شہر میں دونوں قائدین کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا عامر محمود کیانی اور علی امین گنڈا پور 4 جولائی کی شام اپنا 4 روزہ دورہ کشمیر مکمل کرکے اسلام آباد لوٹیں گے آزاد جموں و کشمیر میں اپنے قیام کے دوران دونوں قائدین تحریک انصاف کے کارکنان سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے اپنے 4 روزہ دورہ آزاد کشمیر کے دوران مرکزی سیکرٹری جنرل اور وزیر امورِ کشمیر انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے 4 روزہ دورہ کشمیر کی تکمیل پر مرکزی قائدین کی کشمیر کے دیگر علاقوں میں آمد کا شیڈیول بھی جاری کیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں