ایف بی آر  2020-21میں ریونیو ،اینٹی سمگنگ ،ریٹرنزز کی تفصیلات جاری

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے  مالی سال 2020-21میں ریونیو ،اینٹی ا سمگنگ ،ریٹرنزز، کی  تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق ایف بی آر نے جولائی تا جون 4732  ارب روپے کا نیٹ ریونیوحاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف4691  ارب روپے سے41 ارب زائد ہے۔ اس طرح گذشتہ سال اس عرصہ کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو3997ارب روپے کے مقابلے میں18فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔جون میں ریونیو نیٹ کولیکشن568 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال جون کے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو 451ارب روپے کے مقابلے میں26 فیصد زائد ہے ا۔ مالی سال2020-21 میں 251ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں135ارب روپے تھے۔ ریفنڈز کے اجراء   میں  86فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ریفنڈز کی تیز تر ادائیگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایف بی آر مختلف صنعتوں کو درپیش لیکویڈیٹی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔۔ 30 جون 2021 تک ٹیکس سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد30لاکھ10 ہزار ہو چکی ہے جو کہ پچھلے سال اس عرصہ  تک26  لاکھ 70 ہزار تھی اس طرح ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں  12.5فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 52ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 34ارب روپے تھا۔ اس طرح ٹیکس ادائیگی میں52  فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...