اب تک9 ہزار شہریوں کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی :ایم ایس   رُورل ہیلتھ سنٹر گگو منڈی

Jul 02, 2021

گگو منڈی(نامہ نگار) ایم ایس ڈاکٹر محمد ادریس چوہدری نے کہا کہ رُورل ہیلتھ سنٹر گگو منڈی میں شہریوں کو کرونا ویکسین بلا تعطل لگائی جا رہی ہے اور اب تک تقریباً 9ہزار شہریوں کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے  ویکسین کی وافر مقدار موجود ، 18سال سے زائد عمر کے شہری اپنا شناختی کارڈ کرونا ویکسین سنٹر لے کر جائیں اور ویکسین کی ڈوز لگوائیں کسی موبائل فون میسج یا کوڈ کی ضرورت نہیں صرف شناختی کارڈ ہمراہ لے کر آ جائیں ۔

مزیدخبریں