ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیرغلام سرور خان ، ایم این اے منصور خان، اور ایم پی اے عمار صدیق خان کے شکرگزار ہیں،کہ انہوںنے یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کے تمام دیہاتوںسے باہمی رابطہ کیلئے سڑکوںکی ازسر نو تعمیر کاکام کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل کروادیاہے ، بالخصوص سنگجانی تاٹھٹھہ خلیل روڈ،اورٹھٹھہ خلیل تا براستہ ڈھوک دراب،ڈھوک پنوں،بھلوٹ چوک ، بن بھولا، موضع جھگیاں، بجاڑپور، ٹیکسلاطویل روڈ بھی مکمل کروایا گیا،اورمتذکرہ روڈ موٹروے سڑکوںکی طرز پرانتہائی اعلی اورمعیاری میٹریل سے مکمل کروائے گئے،اورغلام سرورخان کی سربراہی میںمنتخب نمائندگان نے یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل میںتعمیروترقی کے حوالے سے شاندارریکارڈقائم کردکھایا،جس پرہم انہیںخراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کااظہارٹھٹھہ خلیل کی معروف شخصیت ملک فیضان نے نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ سابق ایم پی اے محمدشفیق خان نے بھی دن رات ڈیوٹی کرکے یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کی رابطہ سڑکیں،گلیوںنالیوںکی تعمیراورسیوریج کے منصوبے مکمل کروائے ،جس پرہم انہیںمبارکبادپیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتے ہیں۔