ڈپٹی گورنر ازبکستان کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ازبکستان کے ڈپٹی گورنر اناموو اوکلبجون کے اعزاز میںمعروف صنعت کاراحمد الٰہی نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا۔عشائیہ میں لاہور چیمبرکے صدر طارق مصباح ،پنجاب کے وزیر زراعت محسن لغاری، زاہد جی گروپ کے چیئرمین زاہد بھٹی سمیت ملک کے ممتاز صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔عشائیہ میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن