حکومت فارمیسی ٹیکنیشن کی تعلیم اپنی ترجیحات میں شامل کرے، ایسوسی ایشن 

اسلام آباد (نا مہ نگار)آل پاکستان فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ملک میں فارمیسی ٹیکنیشن کی تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے ۔فارمیسی کالجز اور بیرون ملک ڈپلومہ ان فارمیسی کی قدر و منزلت برقرار رکھنے کے لیے کوالیفائیڈ ٹیکنیشن کا فارمیسی ایکٹ 1967سیکشن نمبر 2میں کوالیفائیڈ پرسن استحقاق برقرار رکھا جائے۔گزشتہ روزآل پاکستان فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وزارت صحت میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ رانا محمد صفدر کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباکی وجہ سے ملک کا تعلیمی نظام متاثر ہوا وہاں ملک بھر کے فارمیسی ٹیکنیشن طالب علموں کی تعلیم بھی انتہائی متاثر ہوئی ہے لہذا فارمیسی کونسل آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ 50سے 40فیصدکامیابی کے نمبر کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...