حاجی پور، کاروکاری کی پنچائیتی صلح مبینہ کالے پر 16 لاکھ چٹی  

حاجی پورشریف(نمائندہ نوائے وقت )حاجی پورمیں کاروکاری کی پنچائیتی صلح مبینہ کالے پر 16 لاکھ چٹی رکھ دی گئی معززین علاقہ کی مداخلت پر 4 لاکھ چٹی معاف باقی 12 لاکھ چٹی دینے کا فیصلہ پنچائیتی فیصلہ سے دونوں خاندان بغل گیر ہوگئے تفصیل کے مطابق حاجی پور کی بستی ماچھی میں چند ماہ قبل غفارماچھی نے قریبی رشتہ دار فرید بخش ماچھی کی کنواری بیٹی سے مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کی تھی جس سے دونوں خاندانوں میں تنازعہ شدت اختیار کرچکا تھا گزشتہ روز دریشک گروپ کے رہنما امان اللہ خان جیانی نے بستی ماچھی میں پنچائیت لگا کر مبینہ کالے غفار ماچھی کو مجرم ٹھہراتے ہوئے 16 لاکھ چٹی بطور جرمانہ رکھ دی جبکہ علاقہ معززین کی مداخلت پر 4 لاکھ چٹی کی رقم معاف باقی 12 لاکھ چٹی ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا کاروکاری کے مبینہ فیصلے سے دونوں خاندان شیر و شکر ہوگئے ذرائع کے مطابق کالی قرار دی گئی کنواری لڑکی ذہنی مریضہ بھی تھی جسے علاقہ غیر میں بھاری رقم کے عوض فروخت کردیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...