میاں چنوں،تلمبہ (نامہ نگار)وانا میں شہید ہونے والے پاک فوج کے حوالدار محمد سلیم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں 19ایٹ آر میاں چنوں میں اداکردی گئی،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے شہید محمد سلیم کے گھر جاکر کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد ان کے بچوں سے ملاقات کی اور دست شفقت رکھا انہوں نے شہید کے بیٹے کو مفت تعلیم دلانے کا اعلان کرنے کے ساتھ مالی امداد بھی کی، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ شہید حوالدار نے ملک کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے شہید کے اہلخانہ کے لئے ہروقت کھلے ہیں ،قبل ازیں گاؤں جسد خاکی پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی،حوالدار محمد سلیم وانا میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔شمالی وزیرستان میں افغانستان سے پاکستانی دواتوئی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے لائنس نائیک پرویز احمد اور جوان بابر جان کو انکے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
شہید حوالدار محمد سلیم،لائنس نائیک پرویز احمد اور بابر جان فوجی اعزازات کیساتھ سپرد خاک
Jul 02, 2021