کوٹ اد و ( خبر نگار) کوٹ ادو کچہری میں دو فریقین کی لڑائی پر ڈی پی او مظفر گڑھ نے جوڈیشل حوالات کوٹ ادو پر تعینات دو اے ایس ائی سمیت 11 اہلکاروں سمیت پورے کا پورا عملہ معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطا بق تین روز قبل کوٹ ادو کچہری میں پیشی کے مو قع پر دو فر یقین آپس میں لڑ پڑے تھے وہاں پر تعینات پولیس لڑائی روکنے میں ناکام رہی تھی جس پر ایکشن لیتیہوئیگذشتہ روز ڈی پی او مظفر گڑھ احسن اقبال نے ایکشن لیتے ہوئے جوڈیشل حوالات کوٹ ادو پر تعینات پورا عملہ معطل کردیا معطل ہونے والوں میں دو اے ایس آئی عاشق حسین.عبد المجید کانسٹیبل نوید حسین۔نذیر حسین .سجاد حسین۔عبدالرؤف۔عبدالرشید۔تنویر احمد۔فاروق احمد۔فہیم احمد اور عبدالرحمان شامل ہیں معطل ہونے والے ملازمین کو فوری طور پر پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کوٹ اد و،کچہری میں لڑائی، 2تھانیداروں سمیت 11 اہلکار معطل
Jul 02, 2021