میپکوکی نااہلی،جھولتی ننگی تاروں  سے کرنٹ لگنے کے باعث بچہ جاں بحق 

ملتان (سپیشل رپورٹر) میپکوکی نااہلی کی وجہ سے گیس کے پائپ میں کرنٹ آگیا، جھولتی ننگی تاروں نے گلی میں کھیلتے بچے کی جان لے لی اندرون شہر کے وارڈ نمبر 2 میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا بجلی کی خستہ اور بوسیدہ تاروں نے گلی میں کھیلتے 10 سالہ بچے معاویہ کی جان لے لی،اہل علاقہ نے واپڈاکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہریں نے بتایا کہ علی معاویہ کرنٹ لگے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ معاویہ کے کرنٹ لگنے سے موت کی خبر سن کر گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔ واپڈا حکام کو بجلی کی لٹکتی تاروں کے بارے میں پہلے بھی اطلاع کی گئی تھی درخواست جمع لیکن واپڈا حکام نے کوئی عمل درآمد نہیں ہو ا،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بجلی تاریں ٹھیک کی جا ئیں ۔

ای پیپر دی نیشن