کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی کے باسیوں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت سے پارٹی کی قوت میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قریشی برادری کے عبد الرحیم قریشی پپو بھائی. شبیر قریشی. گجر برادری کے لیاقت گجر. ایم رفیق گجر. شاہد علی. اکرم گجر. شکیل آرائیں. ابصار رضوی. سید مقصود علی و دیگر کی شمولیت کے موقع پر کیا طارق حسن نے کہا کہ مختلف برادریوں کے رہنماؤں کی شمولیت مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا کراچی کے مسائل سے واقف ہیں انکو عوام کی طاقت سے حل کرینگے اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری معیزالحسن. صوبائی انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں مختلف برادریوں کی شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن جمیل احمد خان. اسپورٹسں ونگ کے صدر سید مشرف علی. لیئق ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
پارٹی میں مختلف برادریوں کی شمولیت چوہدری شجاعت پر اعتمادکا اظہار، طارق حسن
Jul 02, 2021