بعض نجی تعلیمی اداروں کیجانب سے  طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری ہونے پر  ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کا نوٹس

کراچی (نیوزرپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے بعض نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے میٹرک کے طلباء و طالبات کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کئے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پرائیوٹ تعلیمی ادارے امیدواروں کو فوری ایڈمٹ کارڈ فراہم کریں اگر کسی بھی نجی اسکول نے کسی بات کو بھی وجہ بنا کر ایڈمٹ کارڈ روکا تو اس اسکو ل کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کئے جانے پر کسی بھی طالب علم کا سال ضائع ہوا اسکی تمام تر ذمہ داری اسکول انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کو یہ شکایت موصول ہورہی تھی کہ کچھ نجی تعلیمی اداروں نے طلبا و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن سے موصول ہونے کے باوجود جاری نہیں کئے ،منسوب صدیقی نے کہا کہ 5جولائی سے میٹرک کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں لہذا کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے فوری طور پر طلبا و طالبات کو ایڈمٹ کارڈ جاری کریں ۔

ای پیپر دی نیشن