سپرہائی وے مویشی منڈی میں جانوروں کی تعدادسوالاکھ ہوگئی 

Jul 02, 2021

کراچی)وقائع نگار/عطاء اللہ ابڑو )سپر ہائی وے مویشی منڈی کا 20 واں روز،10 جون سے مویشی منڈی آنیوالیقربانی جانوروں کی تعداد سوا لاکھ تک پہنچ چکی ہے، ساہیوالی، برہمن ،آسٹریلین ،سندھی اور سبی نسل کی گائے ،بیل، بکرے اور اونٹ بھی  مویشی منڈی میں آچکے ہیں،بیوپاریوں کی سہولیا ت کیلئے ہر بلاکس میں انتظامیہ کی جانبب سے نماز ادائیگی کیلئے مساجد کی جگہ قائم کرردی گئی ہے اور عارضی طور پر بنائی جانیوالی مساجد میں پنج وقتہ نماز کی ادائیگی بھی شروع کی جاچکی ہے، کوآپریٹو سوسائٹی کے مکینوں کو بھی 24 گھنٹے بلا روک ٹوک گیٹ نمبر ایک دو سے آنے اور جانے کی اجازت ہیجبکہ مویشی منڈی کے وسط میں قائم ٹیچرز سوسائٹی 2 میں تاحال کوئی رہائش نہیں مگر پھر بھی وہاں  زیر تعمیر"قبا مسجد" کے تعمیراتی کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے اس سلسلے میں  مساجد کا تعمیراتی کام کرنیوالے ورکرز کو بھی بلا معاوضہ پاسز کا اجراء کیا جاچکاہے،ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ ہہماری پہلی ترجیح ہے کہ مویشی منڈی میں کسی شخص کو کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو مویشی منڈی میں کسی بھی قسم کی شکایات کے ازالہ کے لیئے ہماری ٹیمیں 24 گھنٹے  الرٹ ہیں،ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈی آنے والا بیوپاری ہو یا شہری اس کی فول پروف سیکورٹی کی جاررہی ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت ہرشخص کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے۔

مزیدخبریں