ٹنڈوآدم پولیس نے ڈکیت ملزمان  کوگرفتارکرلیا،اسلحہ برآمد

Jul 02, 2021

ٹنڈوآدم (نامہ نگار)6 جون کی شب بیرانی شہر میں لگنے والی ڈکیتی کے ملزمان کو پولیس نے پکڑ لیا۔ اے ایس پی ٹنڈوآدم کی پریس کانفرنس ملزمان سے مزید تفتیش کرنے کا اعلان اے ایس پی ٹنڈوآدم نے اپنی آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوا کیا ہے کہ۔ 6 جون کی شب بیرانی شہر کے تاجر رام چندر مہراج کے گھر سے مسلح افراد نے 7 سات لاکھ روپئے نقد۔ 2 دو تولا طلائی زیورات۔ ایک پائو چاندی۔ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے سینئر افسران پر مشتمل ٹیم بنائی گئی تھی جس نے ٹیکنیکل طریقوں سے ملزمان کا سراغ لگایا اور واقعہ میں ملوث ملزمان۔ کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور غیر قانونی اسلحہ برامد کیا۔

مزیدخبریں