اوپیک اورتیل پیدا کرنے والے ملکوں کی ایک اہم کانفرنس

Jul 02, 2021 | 09:42

ویب ڈیسک

ریاض: تیل پیدا کرنے والے ممالک کی بین الاقوامی تنظیم اوپیک اور دوسرے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی ایک اہم کانفرنس شروع ہو گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اوپیک کے علاوہ دیگر ممالک میں روس اور اس کے دس اتحادی شامل ہیں۔ اوپیک کی قیادت سعودی عرب کے ہاتھ میں ہے۔ اس کانفرنس میں رواں برس اگست میں تیل کی پیداوار کو بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

اکتوبر2018کے بعد اب تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے اوپیک تنظیم اور دوسرے تیل پیدا کرنے والے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی بعض ترجیحات کو ختم کریں تاکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر سے کمی کا رجحان پیدا ہو سکے۔ خیال رہے بھارت دنیا میں خام تیل کا تیسرا بڑا خریدار ہے۔

مزیدخبریں