بحرین نے کووِڈ19کی دوا سوترووِمیب کے ہنگامی استعمال کی منظور ی دیدی

بحرین کی وزارتِ صحت نے کووِڈ19کی دوا سوترووِمیب کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ سوتروومیب وی آئی آر7831مونوکلونیل قوت مدافعت بناتی ہے،اس کو کووِڈ19کی معمولی علامات کے حامل بالغوں اور نوعمروں کے ہنگامی علاج کے لیے استعمال کیا جائے گا، کیونکہ بہ صورت دیگر کرونا وائرس کا شکار ایسے مریضوں کو حالت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔وزارت صحت کے مطابق اس دوا کو اگر بالکل ابتدائی مرحلے میں استعمال کیا جائے تو اس سے ایسے مریضوں کی تعداد میں کمی لائی جاسکتی ہے جنھیں حالت بگڑنے کے بعد اسپتال لے جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور اموات کی شرح میں 85 فی صد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...