ترکی،کورونالاک ڈاﺅن مکمل طور پر ختم

Jul 02, 2021 | 16:59

ویب ڈیسک

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف نافذ کردہ لاک ڈاﺅن مکمل طور پر ختم کر نے کے بعد شہروں کے درمیان سفر کی پابندی بھی ختم ہو گئی ہے۔ صفائی، ماسک اور فاصلے کے اصولوں کے ساتھ ساتھ وزارت صحت اور ورکنگ گائیڈ کی تمام تدابیر کی پابندی کی شرط کے ساتھ تمام کاروباری مراکز نے بھی کام کرنا شروع کر دیئے ہیں۔کھانے پینے کی جگہوں پر میز اور کرسیوں کے درمیان فاصلے کی شرط برقرار رہے گی تاہم ایک ہی میز پر بیٹھنے والے افراد کی تعداد کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔نکاح اور شادی کی تقریب میں کھانے پینے اور لائیو موسیقی کی اجازت ہو گی ۔سرکاری اداروں میں کورونا کی وجہ سے نافذ العمل صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کے اوقات کار کی پابندی کو بھی ختم کردیا گیا ہے.

مزیدخبریں