سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں جاری 'نور الریاض' ایونٹ نے اپنے فن پاروں کی بہ دولت گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نور الریاض پروگرام کی سالانہ تقریبات کے موقع پر اس کے دو فن پاروںالمنارہ اور دی موونگ اسٹار کو گینز بک میں شامل کیا گیا۔نور الریاض ایونٹ کے موقع پر آرٹسٹ کیرولائنا ہلٹک کے دی لائٹ ہاﺅس میں272160ایل ای ڈی لائٹس پرنصب ہیں۔ اس نے ریاض شہر کو روشن کردیا۔ اس کی نمائش شاہ عبد العزیز تاریخی مرکز میں 18 مارچ سے 3 اپریل 2021 کے دوران کی گئی جسے زائرین کی طرف سے غیرمعمولی پذیرائی ملی ہے۔فنکار کرٹ ورمیئلن کی دی مووینگ اسٹارفن پارے کو بھی گینز بک میں شامل کیا گیا۔ یہ دنیا کی روشن ترین سجاوٹ ہے جسے مملکت میں 256 میٹر کی بلندی پر 12 لاکھ روشنیوں سے تیار کیا گیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں لائٹ آف ریاض کے عنوان سے 17 روزہ آرٹ پروگرام 18 مارچ 2021 سے مملکت کے سافٹ پاور کے پیغام کو اجاگر کرنے کے مشن کے طور پر منعقد کیا گیا۔ شوبز کے حوالے سے ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد لائٹ آرٹ کے مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور غیرملکی ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ سترہ روزہ یہ نمائش تین اپریل کو اختتام پذیر ہوئی جس میں مقامی ، علاقائی اور عالمی ماہرین اور لائٹ آرٹ کے ماہرین نے شرکت کی۔
سنہ 1960کے بعد مملکت میں لائٹ آرٹ کے حوالے سے ہونے والی سب سے بڑی نمائش ہے۔یہ قابل ذکر ہے کہ نور الریاض کے ایونٹ کے لیےاس آسمان کے سائے تلے ہم ایک ہیں کا سلوگن منتخب کیا گیا تھا۔ نمائش میں 20 سے زائد ممالک کے 60 سے زائد آرٹسٹوں نے شرکت کی اور ریاض کے مکینوں اور سیاحوں کے لیے ایک متاثر کن ثقافتی اور انسانی تجربہ فراہم کیا۔ اس ایونٹ میں مملکت کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے ٹور ، میوزیکل اور سنیما کی پرفارمنس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ اس موقعے پر13 مختلف مقامات پر ورچوئل میٹنگز ، ورکشاپس اور خاندانی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔اس پروگرام میں 200 سے زائد رضاکاروں کو تخلیقی میدان میں داخل ہونے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ نور الریاض کےنمائش دیکھنے والے افراد کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ تھی۔