عمران خان جھکنے والا نہیں ، ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے.چوہدری محمد سرور

Jul 02, 2021 | 19:27

ویب ڈیسک

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان جھکنے والا نہیں ڈٹ جانے والا لیڈر ہے۔جمعہ کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنرہا ئوس میں ایڈوئزر برائے یوتھ افیئر میاں انس اسلم ڈولہ نے ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب  چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جھکنے والا نہیں ہمیشہ ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا،پہلی بار اقتدار نہیں ملک و قوم کو مضبوط بنانے پر کام ہو رہا ہے، انشا اللہ وزیر اعظم مد ینہ کی ریاست کے مشن میں کامیاب ہونگے۔ ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ الیکشن اب 2023 میں ہی ہونگے، انتخابی اصلاحات کا حکومتی فیصلہ انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنا ہے، پاکستان میں کمزور طبقے کو اوپر لانے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، احساس پروگرام نوجوانوں کے لیے حکومت کا تاریخی اور شاندار منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے، الحمد للہ پورے پاکستان میں یکساں ترقی کے منصوبے شروع ہیں۔ 

مزیدخبریں