راولپنڈی ( سٹی رپورٹر ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اب تک 2لاکھ 15ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔محکمہ زراعت (توسیع)اور HBL Konnectکے تعاون سے کھاد و بیج ڈیلرز کی رجسٹریشن جاری ہے۔ کاشتکار کھاد و بیج کے حصول کیلئے HBL Konnect کے ذریعے رجسٹرڈ ڈیلر سے رجوع کریں اور موقع پر سبسڈی حاصل کریں۔ DAP پر سبسڈی1000 روپے فی بوری،کپاس کے بیج پر سبسڈی1000 روپے فی بیگ،سفید مکھی کے خلاف سپرے پر سبسڈی1200 روپے فی ایکڑ (300 روپے فی سپرے 4 سپرے فی ایکڑ)،اس کے علاوہ دیگر فاسفورسی، پوٹاش کھادوں، بیجوں، اجزائے صغیرہ اور زرعی مشینری پر بھی سبسڈی جاری فراہم کی جارہی ہے۔زمین کے مالک اور ٹھیکے داران کسان کارڈ کیلئے اہل ہیں۔ کاشتکار کسان کارڈ کے حصول کیلئے خود کو محکمہ زراعت کے دفتر میں بغیر فیس کے رجسٹر کرائیں۔ پہلے سے رجسٹرڈ کاشتکار کسی بھی HBL Konnect کی دکان پر بائیو میٹرک تصدیق کے بعد مفت اکاؤٹ کھلوائیں کاشتکار اکاؤنٹ کھلنے کی تصدیق کے بعد 500 روپے اپنے اکاؤٹنگ میں جمع کرائیں اور کسان کارڈ کیلئے اپلائی کریں جو کاشتکار کو واپس کر دئیے جائیں گے۔
اب تک 2لاکھ 15ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
Jul 02, 2021 | 19:44