افغانستان میں بگرام ایئربیس امریکی اور نیٹو افواج کے زیر استعمال رہنے والا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، جو 1980 کی دہائی میں سابق سویت یونین نے تعمیر کیا تھا،بگرام فضائی اڈہ کابل کے شمال میں ایک گھنٹہ کی دوری پرواقع ہے ،امریکا نے 11 ستمبر 2001 کو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارت پر حملوں کے ردعمل میں افغانستان میں جنگ شروع کی تھی۔ سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے افغانستان میں پہلے فضائی حملوں کا حکم دیا تھا اور پھر انہوں نے افغانستان میں زمینی فوج اتار دی تھی۔ جہاں امریکی فوج نے اپنی فضائی جنگ اور اپنے پورے افغان مشن کے لئے رسد کی حمایت کو مربوط کیا ہے ۔ اس جنگ کو اس سال اکتوبر میں بیس سال پورے ہوجائیں گے۔افغانستان میں 25 ہزار امریکی فوجی اور 16 ہزار سول کنٹریکٹر شامل تھے۔
افغانستان :بگرام ایئربیس امریکی اور نیٹو افواج کے زیر استعمال رہنے والا سب سے بڑا فوجی اڈہ
Jul 02, 2021 | 21:37