وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی اور نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں۔ ماضی میں کرپٹ افراد کو حکومتی چھتری تلے تحفظ دیا گیا۔ وہ وقت گزر گیا جب کرپٹ لوگوں کی سرپرستی اورپردہ پوشی کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والی بے حساب کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔ نا اہل اور ناکام اپوزیشن کا شورمچانا ڈھونگ اورمنافقت کے سوا کچھ نہیں۔ کرپٹ مافیاکی ہر سطح پر سرکوبی کریں گے۔ کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی.