لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نسداد ڈینگی، پولیو اور صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قلعہ گجر سنگھ کی اندرونی گلیوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے قلعہ گجر سنگھ کی گلیوں میں موجود بچوں کوپولیو قطرے پلائے۔ انسداد ڈینگی ٹیموں کے ریکارڈ کے مطابق مکینوں سے ڈینگی سرویلنس کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پرکمشنر لاہور نے کہا کہ مون سون شروع ہے۔ یہ ڈینگی مچھر کی پیدائش و نشوونما کیلئے سب سے زیادہ موافق موسم ہے۔ کمشنر لاہورنے ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس ٹیم کا ہر رکن قومی فرض ادا کررہا ہے۔ معمولی غفلت سانحہ کو جنم دے سکتی ہے۔ والدین بچوں کو پولیو قطرے پلائیں۔ٹیمیں دروازے پر موجود ہیں۔ کمشنر لاہور نے انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں سے ڈینگی لاروا، چیکنگ، ان ڈور سرویلنس بارے سوالات کیے۔ شہری انسداد ڈینگی ٹیموں کی خود رہنمائی کریں۔اپنا گھر، گلی اور محلہ صاف رکھیں۔ پانی والی جگہوں کو خشک رکھیں۔ان ڈورسرویلنس ٹیمیں گھروں پر انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کا لٹریچر ضرور دیں۔
کمشنر لاہور نے قلعہ گجر سنگھ کی بعض گلیوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہدایات بھی دیں۔