پو لیس ضمنی انتخابات میں کارکنان کو ہراساں کر رہی ہے:اعجازاحمد چوہدری 

Jul 02, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر)پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجازاحمد چوہدری کا پارٹی رہنما مہر شرافت کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ مہر شرافت کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔مہر شرافت کو فوری رہا کیا جائے۔ آئی جی پنجاب مسلسل غیر قانونی اقدامات کررہا ہے۔پولیس عوام کی خدمت کی بجائے شریف خاندان کی نوکری کر رہی ہے۔ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ پنجاب پو لیس ضمنی انتخابات میں کارکنان کو ہراساں کر رہی ہے۔ ڈرنے والے نہیں حکومت پولیس گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ صوبے بھرمیں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی۔ 

مزیدخبریں