پسنی ‘ازم آزمان کے زیر اہتمام جڈی عید میڑہ کی تیاریاں جاری

Jul 02, 2022

 پسنی(نامہ نگار) پسنی ،رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کے خصوصی تعاون سے ازم آزمان کے زیر اہتمام جڈی عید میڑہ 2022کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اس سلسلے میں میوزک سلیکشن،کامیڈی پروگرام،ڈرامہ سمیت دیگر پروگرامز کی تیاریاں استاد وحید قاضی کی سربراہی میں تیاریاں جاری ہیں جبکہ فنکاروں کے نوساچ آڈیشن کی تیاریوں کی ذمہ داریاں مصدق اسلم اور اسماعیل فراز سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ہر سال عید قربانی کے دوسرے اور تیسرے روز بلوچستان کے خوبصورت ساحلی شہر پسنی کے دلکش پکنک پوائنٹ جڈی کے ساحل پر سجا ’’جڈی عید میڑہ‘‘ مقامی نوجوانوں کی ادبی، فنی اور سماجی تنظیم ازم آزمان کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے اس جڈی عید میڑہ میں پسنی شہر اور گردونواح سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد عید میڑہ میں شرکت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں