جھل مگسی شاہراہ اور پلوں کی بروقت تعمیریقینی بنائی جائے:عوامی سماجی حلقے

Jul 02, 2022

گنداواہ(نامہ نگار)ضلع جھل مگسی کی واحد پختہ سڑک ایک میگا پراجیکٹ ہے‘ 80کلومیٹر تعمیراتی کام جو دو رجسٹرڈ کمپنیوں کو دیا گیا ہے لیکن ہینگن ندی اور ضلع ٹیکس و دیگر مقامات پر نئے کی بجائے سابق پلوں کی مرمت کی گئی جن سے سیلابی پانی نکالنے کی گنجائش بہت کم ہے۔ سیلابی پانی سے پلوں کے دونوں اطراف کٹاؤ آجاتا ہے اور ضلع کے عوام کازمینی رابطہ منقطع ہوجاتا ہے۔ ضلع کے عوامی‘ سماجی‘ سیاسی حلقوں،تاجروں اور زمینداروںنے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی، ایگزیکٹو انجینئر جھل مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی معیار ‘ پلوں کی بروقت تعمیر کو یقینی بناتے ہوئے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

مزیدخبریں