گوادر(بیورو رپورٹ) گوادر پورٹ اتھارٹی فش ہاربر کم منی پورٹ سیکشن کے ملازمین نے ٹوکن ہڑتال شروع کردی ملازمین نے گزشتہ روزدو گھنٹے کے لیے قلم چھوڑ ٹوکن ہڑتال کا آغاز کردیا ، فش ہاربر کم منی پورٹ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ قابلیت کے باوجود ان کو 2005 سے ادارے میں پروموشن نہیں دی جارہی ، ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ مقامی ماہی گیروں کے بیٹے ہیں۔ واضح رہے گوادر فش ہاربر کے ملازمین نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے افسرانِ بالا سے مسلسل ملاقاتیں کرکے اپنے مسائل بھی گوش گزار کرائے ہیں، مگر شنوائی نہ ہونے پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
گوادر، فش ہاربر ملازمین کی 10روزہ ٹوکن ہڑتال کا آغاز
Jul 02, 2022