گوادر ،محکمہ تعلیم اور ای ایس پی یونیسیف کے زیراہتمام گریجوایشن تقریب

گوادر(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر) جمیل احمد نے محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام یونیسیف کی طرف سے منعقدہ گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عزیز الرحمن ، ڈی او ای زاہد حسین ، ڈی او ای فی میل بلقیس سلیمان، ای ایس پی یونیسیف کی جانب سے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عادل نودیزئی ڈسٹرکٹ پروگرم منیجر پیرجان دشتی سوشل آرگنائزر عبدالراؤف ودیگرنے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا یونیسیف پورے بلوچستان کے اندر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر معیارِ تعلیم، تعلیم کی بہتری اور خاص کر گرلز ایجوکیشن پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عادل نودیزئی اور اس کی ٹیم کو شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا آج کی اس گریجویشن تقریب میں ایل پی سنٹر کی 3 سالہ کارکردگی قابل داد ہے۔آج فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ڈسٹرکٹ گوادر کے دیہی علاقوں میں اے ایل پی سنٹر کے طلبہ و طالبات زیورتعلیم سے آراستہ ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن