ڈپٹی کمشنر چمن نے انکاری والدین کو پولیو ڈروپس پلوانے پر آمادہ کرلیا

Jul 02, 2022

چمن(نامہ نگار)ضلع چمن میں جاری 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے 5 ویں روز بھی پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف رہے دوسری جانب مہم کے دوران ڈپٹی کمشنرحسن حارن ہوت نے ضلع چمن کے مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور پولیو کی ٹیموں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے ڑڑہ بند کے علاقے میں مستقل طورپر پولیو سے انکاری والدین سے ملاقات کی اور ان کو اپنے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے پر آمادہ کرکے35 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے ۔ اس موقع پر بچوں کے والدین نے ڈپٹی کمشنر سے وعدہ کیا کہ آئندہ آنے والے مہم میں  وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں گے۔ 

مزیدخبریں