ڈیرہ اللہ یار‘ اقلیتوں میں اسکالر شپ‘ علاج معالجہ اور جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب

Jul 02, 2022

ڈیرہ اللہ یار(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے کہا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے حکومت تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں اقلیتوں کی بھی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اقلیتوں میں اسکالر شپ علاج معالجہ اور جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے مختلف اسکولز کالجز اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم جعفرآباد سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ مختلف امراض کا شکار مرد و خواتین کو علاج معالجہ اور جوان لڑکیوں کو شادی بیاہ کے لیے جہیز فنڈز کے چیک دیئے اس موقع پر اقلیتی پنچائت کے رہنما مکھی لال چند، ہریش کمار، ایڈووکیٹ امیش کمار چمنانی اور اربیلا اوڈ سمیت دیگر اقلیتی رہنما بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں