متحارب گروپوں میں صلح کیلئے پولیس کردار ادا کرے: آر پی او

Jul 02, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔ تھانوں میں ہر قسم کے جرائم کی ایف آئی آر کے فوری طور پر اندراج کویقینی بنائیں۔تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے ملزموں سے چھینا اور چوری کیا ہوا مال برآمد کر کے اسے اصل مالکان تک بحفاظت پہنچا یا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی اوز سے ویڈیو لنک میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔آر پی او نے عیدالاضحی کے حوالے سے مویشی منڈیوں کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اسٹریٹ کرائم کی صورت حال، مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرورں کی گرفتاری بارے آگاہی حاصل کی۔ ایس ڈی پی اوز اپنی زیر نگرانی اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔  عابد خان نے سی پی او گوجرانوالہ اور ریجن بھر کے ڈی پی اوز کو ہدایت کیکہ متحارب گروپوں میں صلح کروانے کے لئے پولیس اپنا موثر کردار ادا کرے تاکہ قتل و غارت کے سلسلے کا انسداد کیا جا سکے۔

مزیدخبریں