واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے کھلے عام مطالبات پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ واشنگٹن میں منعقد ہونے والی تین روزہ انٹرنیشنل ریلیجئیس فریڈم سمٹ کے دوران امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو مسمارکیا جارہا ہے۔ غیر انسانی بیان بازی اقلیتوں پر ظلم و ستم کو بڑھا رہی ہے۔ امریکی سفیر رشاد حسین نے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ بھارت میں سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کی منظم نسل کشی کے منصوبوں کا ماضی میں بھی انکشاف ہوا ہے۔ عالمی تنظیم "دی ورلڈ ود آؤٹ جینوسائیڈ" نے اپنی ایک گذشتہ رپورٹ میں کہا تھا کہ مودی حکومت ہالوکاسٹ کی طرز پر مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری کر رہی ہے۔
امریکہ کا بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے کھلے عام مطالبات پر اظہار تشویش
Jul 02, 2022