ٹو ہین آمیز بیان ،بھارتی سپریم کورٹ کا رکانو پورشرما کو پورے ملک سے معافی ما نگنے کا حکم 

Jul 02, 2022


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان پر بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما پر اظہار برہمی کرتے ہوئے معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نوپور شرما کی سرزنش کرتے ہوئے اسے ٹی وی پر آ کر قوم سے معافی مانگنے کا حکم دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ نوپور شرما نے گستاخانہ بیان ایجنڈے کے تحت دیا جس نے قوم کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا اور اودے پور میں ایک درزی کا قتل ہوا۔ عدالت نے مزید کہا کہ نوپور شرما اور ان کی زبان درازی نے پورے ملک میں آگ لگا دی۔ نوپور شرما اور ٹی وی چینل کا ایسے معاملات پر بات کرنے کا مقصد مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے سوا کیا ہوسکتا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تو اس کے وکیل نے کہا کہ نوپور شرما پیش ہونے کو تیار ہیں جس پر عدالت نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نوپور شرما کے لئے کمرہ عدالت میں سرخ قالین بچھائے جانے چاہئیں۔

مزیدخبریں