سینئر صحافی ایاز امیر پر حملہ وزیراعظم‘  وزیراعلیٰ پنجاب  کا نوٹس

Jul 02, 2022


لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔   ایاز امیر  دفتر سے نکلے تو ایبٹ روڈ پر  نامعلوم افراد نے روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے حملہ آوروں نے ایاز امیر سے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ایاز امیر پر حملہ کرنے والوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نامعلوم افراد کی جانب سے ان کا موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا گیا۔آئی جی پنجاب راؤ سردار نے ایاز میر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سخت نوٹس لیکر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ مانگی ہے۔ سی سی پی او نے ایس پی سول لائنز کو فوری ایاز امیر سے رابطہ کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں