اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مینگو فیسٹیول سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی آم عالمی منڈیوں میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر ہمارے اس خزانے کی پزیرائی ہو۔ وزارت خارجہ اور سر ینا ہو ٹل کے تعاون سے مینگو فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔ مینگو فیسٹیول میں مختلف ممالک کے سفیروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو زرداری نے تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ آم پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔مینگو ڈپلومیسی کے تحت پاکستانی آم تمام سفارتی مشنز اور وزرائے خارجہ کو بجھوائے گئے ہیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی آم دنیا میں بہترین اور میٹھے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انکے اور اہل خانہ کے سندھ میں آموں کے فارم ہیں۔ میں نے تمام سفیروں اور سفارت خانوں کو آموں کے تحائف بھیجے ہیں۔ آئندہ برس دفتر خارجہ دیگر ممالک سے پاکستان کی دوستی کی تقریبات کا انعقاد کرے گا۔ پاکستان کی سفارت کاری بھی آم کی طرح میٹھی ہے۔دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستانی آم تاثیر، رنگ اور ذائقے کے اعتبار سے سب سے منفرد ہیں۔ وزارت خارجہ اور سرینا ہو ٹل کے زیر اہتمام مینگو فیسٹیول کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مختلف اقسام کے آموں کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ دریں اثناء چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری کی عیادت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے نیئر بخاری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ نیئر بخاری نے بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے زوم پر شرکت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت دی جائے گی۔ شیلا جیکسن نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف سے کہیں گی کہ پاکستان کو سہولتیں دیں۔ سفیر پاکستان نے ٹیکساس کے گورنر سے بھی ملاقات کی۔ گریگ ایسٹ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔