ملکی ترقی کاعمل روکنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی: پرویز اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری وسابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال نے موجودہ اتحادی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت توانا ہورہی ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی فروغ پارہی ہیں جو نہایت خوش آئند ہے حکومتی موثر اقدامات کے باعث خوشحالی تمام تر پاکستانیوں کے دروازے پر دستک دے رہی ہے، ملکی ترقی کے عمل کو روکنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ، سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش رچانے والوںکا قوم راستہ روکے گی اور موجودہ حکومت کے سود مند اقدامات کی عملداری یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پرتاجروں کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ملک پرویزاقبال نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور اقتدار میں ساڑھے تین سال قوم کو مسلسل استحصال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...