لاہور (اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر سبطین خان اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس کو عدالت نمبر پانچ سے دس منتقل کر دیا گیا ہے ۔سابق صوبائی وزیر سبطین خان اور دیگر پر چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ملزمان کیخلاف کیس کو احتساب عدالت نمبر پانچ سے عدالت نمبر 10 میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت نمبر 10 کے جج زبیر شہزاد کیانی اب ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ اس سے قبل احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج ساجد علی اعوان کیس پر سماعت کررہے تھے۔ سبطین خان اور دیگر کیخلاف ریفرنس 4 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔ سبطین خان اور دیگر ملزمان نے نیب ریفرنس کی قانونی حیثیت کو چلینج کر رکھا ہے ۔ریفرنس میں راؤ منظر حیات، سابقہ سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ امتیاز احمد چیمہ ،سابقہ جنرل منیجر محمد اسلم اور چیف انسپکٹر مائنز پنجاب عبدالستار، سلمان غنی اور محمد شاہد شامل ہیں۔ملزمان پر تقریبا چھ ارب روپے مالیت چنیوٹ آئرن عور کان کنی کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام عائد ہے۔
سابق صوبائی وزیر سبطین خان‘ دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس عدالت نمبر 10 منتقل
Jul 02, 2022