لاہور(وقائع نگار)جمعۃالمبارک‘لاہور پولیس مساجد اور عبادت گذاروں کے تحفظ کیلئے ہائی الرٹ۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا شہر بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم۔عبات گاہوں،اہم مقامات، کاروباری مراکز کی سکیورٹی یقینی بنائیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس انتہائی چوکس رہے،مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں، ڈولفن سکواڈ،پیرو،تھانوں کی ٹیمیں عبادت گاہوں،اہم مقامات کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد، گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے،سرچ اینڈ سویپ آپریشنز سے جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر کی سرکوبی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چودھری نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے۔