نوشہرہ ورکاں(نامہ نگاران) نوشہرہ ورکاں میں اوباش افراد نے دو بچوں سے زیادتی کر ڈالی، پیرمحل میں اوباش نے کمسن بچے سے زیادتی کر ڈالی، پاکپتن میں14 سالہ لڑکی ہوس کا نشانہ بن گئی جبکہ دیپالپور میں اوباش خالو نے بھانجی کو نشانہ بناتا رہا ، کمسن حاملہ ہونے پرانکشاف ہوا تھی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بھنگواں میں 12 سالہ یتیم بچے کو گاؤں کا رہائشی اوباش رانا سرفراز ورغلا کر اپنے ڈیرہ پر لے گیا اور کمرے میں بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں محلہ سول ہسپتال کے رہائشی کے 10 سالہ بیٹے فیضان کو اوباش احمد نامعلوم ساتھی کے ہمراہ ورغلا کر بدروتہ روڈ پر مکئی کے کھیتوں میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزم فرار ہوگیا مقامی پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔
زیادتی
5 زیادتیاں: نوشہرہ ورکاں میں اوباش افراد نے 2 بچوں کو نشانہ بنا دیا
Jul 02, 2022