لاہور (وقائع نگار) لاہور میں مختلف مقامات پر ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں ڈاکو نصراللہ کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 75 کی نقدی، زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ملت پارک کے علاقے میں ڈاکو کی زبیرا کی دکان سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے لوٹ کر لئے گئے شالیمار کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عیسی سے اسلحہ کے زور پر 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون سبزاہ زار کے علاقے میں خاور حسین سے ڈاکو 65 ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں سہیل سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 55 ہزار روپے گھڑی اور موبائل، گلشن راوی میں تنویر سے گن پوائنٹ پر 14 ہزار نقدی موبائل فون اور مصری شاہ سے گن پوائنٹ پر عزیز سے 10ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور چوہنگ اور شمالی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ باٹا پور اور سبزاہ زارسے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
ڈاکے