آزادکشمیر کیلئے نجی کمپنی ہوائی سروس شروع کرنے جا رہی: قمر زمان کائرہ  

Jul 02, 2022

اسلام آباد (آئی این پی ) مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے لئے ایک نجی کمپنی ہوائی سروس شروع  کرنے جا رہی ہے۔ کشمیری حریت پسندوں کیخلاف بھارتی جارحیت کی لمبی داستان ہے، یہ سیاسی مسئلہ ہے ہمیں اس پر بھرپور سیاست کرنی ہوگی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان کے اجلاس میں قمر زمان کائرہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ   کشمیری رہنماوں نے جانوں اور عصمتوں کی قربانی دی ہے، پاکستان کے اندر، باہر کوئی ایسا فورم نہیں جہاں اس مسئلے کو نہ اٹھایا گیا، پاکستان کے اندر بھی اس معاملے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یسین ملک کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس کی، اس کانفرنس میں تمام کشمیری رہنماں کو بلایا گیا، وقت کیساتھ ساتھ نئی نسل کیساتھ کشمیر کا رشتہ کمزور ہورہا ہے ،کمیٹی کی جانب سے قرارد منظور ہونی چاہیے، اس مسئلے کو زندہ رکھنا ضروری ہے۔
قمر زمان کائرہ

مزیدخبریں