شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قوم کو اسلامو فوفیا کیخلاف قرارداد منظور کرانے اورامریکہ کی غلامی منظور نہ کرنے پر عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے جو حقیقی معنوںمیں پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں خرم شہزاد ورک ،اسلام پسند،عوام دوست انسان ہے جس نے بطور صدر بار بھی مظلوم کی امداد ،ظالم کی بیخ کنی کیلئے انتھک کردارادا کیا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔