دعا زہرا کو ہمارے حکم پر عدالت کے روبرو لایا گیا: درخواست نمٹانے کا حکم

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کی ساس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایک صفحہ پر مشتمل ہراساں کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کیا۔ہراساں کرنے کی درخواست دعا زہرا کی ساس کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی نے بیان دیا کہ درخواست گزاروں کو پولیس ہراساں نہیں کرتی ہے۔اس موقع پر عدالت نے درخواست کو نمٹانے کا حکم بھی دیا ۔ عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ دعا زہرا کو عدالت کے روبرو ہمارے حکم پر لایا گیا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالت میں سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ پیش کیا گیا، سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو مرضی کے مطابق رہائش پذیر ہونے کا حکم دیا تھا، جبکہ اس معاملے میں لاہور ہائی کورٹ کوئی حکم نہیں دے رہی۔عدالتی فیصلے کے مطابق دعا زہرا کی ساس سمیت دیگر نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...